ترال: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں عالمی یوم خواتین کے موقعے پر خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف مقامات پر منعقدہ تقریبات کے دوران خواتین کو استبقالیہ دیا گیا۔ اسی درمیان ضلع پلوامہ کے ترال میں بوسر فاونڈیشن کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے موقعے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی خواتین نے شرکت کی۔ خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
عالمی یوم خواتین کے موقعے پر منعقدہ تقریب میں سٹیزن کونسل کے چیرمین فاروق احمد ترالی مہمان خصوصی کے بطور موجود رہے۔پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خواتین کو حقوق دلانے پر زور دیا گیا۔ تقریب میں مقررین نے سماج میں خواتین کی عظمت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ خواتین سماج کی ترقی میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں خواتین کے رول پر روشنی ڈالی ۔ مقررین نے کہا کہ آج خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے اور اپنے رول کی اہمیت کو تسلیم کروایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم خواتین پر ملئے ان کاروباریوں سے جن کی وزیر اعظم نے کی ستائش
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے منتظم نے بتایا کہ آج عالمی یوم خواتن کے موقعے پر متعدد افراد نے سماج میں خواتین کے رول کی سراہنا کی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے ایک ہی دن مخصوص کرنا کافی نہیں ہے۔