ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ میں ریچھ نے لی خاتون کی جان - Poonch Bear Attack

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2024, 7:00 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ میں ایک چالیس سالہ خاتون ریچھ کے حملہ سے خود کو بچاتے ہوئے پہاڑی سے پھسل کر ہلاک ہو گئی۔

پونچھ، ریچھ نے ہی خاتون کی جان
پونچھ، ریچھ نے ہی خاتون کی جان (File Photo)

پونچھ (جموں کشمیر) : سرحدی ضلع پونچھ میں ایک خاتون پر ریچھ نے حملہ کرکے اسے ابدی نیند سلا دیا۔ یہ حادثہ ضلع کے منڈی علاقے کے ایک دوردراز علاقہ چکھڑی بن بلیدہ میں پیش آیا جس میں ریچھ نے 40 سالہ جمیلہ اختر زوجہ جمال الدین کو ہلاک کر دیا۔ اس دلدوز سانحہ کے سبب علاقے میں خوف کا ماحول ہے اور حکام سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

پونچھ، ریچھ نے ہی خاتون کی جان (ETV Bharat)

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دو خواتین صبح قریب آٹھ بجے مویشیوں کے لیے گھاس لانے گھروں سے باہر نکلیں اور بستی سے تھوڑی دور ایک ریچھ نے ان خواتین پر اچانک حملہ آور ہوا اور ان کا تعاقب کیا، تاہم خواتین خود کو بچاتے ہوئے وہاں سے بھاگ نکلیں اور ایک خاتون ہڑبڑاہٹ میں ڈھلان سے نیچے گر گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی اور موقع پر ہی فوت ہو گئی۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دوسری خاتون کی چیخ و پکار سن کر لوگ وہاں جمع ہوئے اور ریچھ کو وہاں سے بھگانے میں کامیاب ہو گئے۔ لوگوں نے فوری طور پر اس سانحہ کی اطلاع حکام کو دی اور پولیس، محکمہ مال کی ٹیم موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’منڈی تحصیل کے بالائی علاقوں میں ریچھ دن دہاڑے انسانوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں، حکام کو اطلاع دیے جانے کے باوجود عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالہ سے آفیشلز غیر سنجیدہ معلوم ہو رہے ہیں۔‘‘

لوگوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ریچھ کے حملوں میں کئی افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم یہاں روانہ کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ ریچھ کو پکڑ کر وائلڈ لائف منتقل کیا جا سکے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: ریچھ کے حملے میں دو افراد شدید زخمی - poonch Bear Attack

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.