ETV Bharat / jammu-and-kashmir

موسم میں بہتری، کسان میوہ باغات میں جراثیم کش ادویات چھڑکنے میں مشغول - Kashmir Weather - KASHMIR WEATHER

Kashmir Farmers Spraying Pesticides in Apple Orchardsوادی کشمیر میں مسلسل بارشوں کے بعد موسم میں بہتری کے ساتھ ہی محکمہ باغات نے کسانوں، میوہ باغات مالکان نے درختوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جراثیم کش ادویات چھڑکنے کا مشورہ دیا ہے۔

موسم میں بہتری، کسان میوہ باغات میں جراثیم کش ادویات چھڑکنے میں مشغول

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 5:42 PM IST

موسم میں بہتری، کسان میوہ باغات میں جراثیم کش ادویات چھڑکنے میں مشغول

پلوامہ (جموں کشمیر) : وادی بھر میں کئی روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد بدھ کو دھوپ کھلنے کے ساتھ ہی کسانوں نے میوہ باغات میں جراثیم کُش ادویات چھڑکنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ کسانوں کا ماننا ہے کہ وادی میں اس وقت سیب کے باغات میں شگوفے کھلے ہوئے ہیں جنہیں مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف بیماریاں لگنے کا احتمال رہتا ہے۔

کسانوں نے بتایا کہ محکمہ باغبانی نے میوہ جات کو محفوظ رکھنے اور ان بیماریوں سے لڑنے کے لئے کسانوں کو مختلف ادویات چھڑکنے کا مشورہ دیا ہے۔ جس کے بعد پلوامہ ضلع میں کسان اپنے باغات میں ادویات چھڑکنے میں مصروف نظر آئے۔ پلوامہ ضلع کے کسانوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے میوہ جات میں مختلف اقسام کی بیماریوں کا احتمال رہتا ہے جس سے فصلوں کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ باغبانی نے موسم ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی ادویات کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایات جاری کی تھی تاکہ اپنے درختوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ دریں اثناء، کسانوں نے امسال باغات میں اچھی تعداد میں شگوفے کھلنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی رواں برس اچھی فصل ہوگی جس سے کسانوں، میوہ تاجرین کو بھی بہتر آمدن حاصل ہوگی۔ انہوں نے محکمہ باغبانی کے افسران سے بھی اسی طرح وقتاً فوقتاً کسانوں کی رہنمائی کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.