پلوامہ (جموں و کشمیر): ضلع پلوامہ کے کمروزی پورہ علاقے میں کئی روز پہلے ایک تیندوا نمودار ہوا تھا جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں کافی خوف و ہراس دیکھا جا رہا تھا۔ وہیں مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع محمکہ وائلڈ لائف کی ٹیم کو دی جس کے بعد انہوں نے علاقے میں پنجرا لگایا تاکہ تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی ملے۔
وہیں آج کئی روز بعد محمکہ وائلڈ لائف ٹائم نے اس تیندوے کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جس کے ساتھ ہی علاقے کے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ علاقے میں تیندوے کے آنے سے ایک طرح کی دہشت تھی۔ لوگ اپنے گھروں سے نکلتے ہوئے خوف زدہ تھے کہ ایسا نہ ہو کہ یہ جانور ان پر حملہ کردے۔
تیندوے کے پکڑے جانے پر مقامی لوگوں نے محمکہ وائلڈ لائف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تیندوے کے نمودار ہونے سے علاقے میں کافی خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ بچوں کو اسکول نہیں بھیجا جارہا تھا۔ کسی ضروری کام کے سلسلے میں باہر جاتے ہوئے گھبراتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
لوگوں نے مزید بتایا کہ رات کے دوران یہ خوف اور بڑھ جاتا تھا اور ہم لوگ اپنے اپنے گھروں میں محدود ہو گئے تھے۔ اب اس تیندوے کو پکڑ لیا گیا ہے یہ ہم سب کے لئے بہت راحت کی بات ہے۔ بعد ازاں محمکہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوے کو ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کے جنگلات میں چھوڑ دیا۔