ادھپور: جموں و کشمیر میں انتخابات کے سلسلے میں نیشنل کانفرنس کے سیئنر لیڈر عمر عبداللہ نے آج جموں کے ادھپور ،سامبا میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ اس دوران جے کے این سی کے نائب صدر اور گاندربل اور بڈگام سے پارٹی کے امیدوار عمر عبداللہ نے آج ایک بار پھر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ آج جموں کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند جموں میں کئی مرتبہ فوج پر حملہ کر کرچکے ہیں ۔ آج ہمارے بہادر فوجیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بی جے پی کو اس کا جواب دینا چاہیے۔
عمر نے کہا کہ انہیں بتانا چاہیے کہ جموں میں 2014 کے بعد عسکریت پسندی کیوں پھیلی اور گزشتہ 3 سالوں میں عسکریت پسندوں کا گراف اچانک کیوں بڑھ گیا۔ یہ بی جے پی کی ناکامی ہے۔عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ بی جے پی اسے قبول کریں اور عوام سے معافی مانگیں۔ جب وہ جموں و کشمیر پر بات کرتے ہیں تو اس کے لیے 3 خاندانوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ جب وہ جموں و کشمیر سے باہر بولتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اس کا ذمہ دار پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی باقی ملک کے سامنے ایک بات کہتے ہیں اور جب جموں و کشمیر میں آتے ہیں تو کچھ اور کہتے ہیں اور نیشنل کانفرنس ہر جگہ ایک بات کہتے ہیں۔