ETV Bharat / jammu-and-kashmir

برف پوش وادئی پہلگام قدرت کا حسین شاہکار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 3:57 PM IST

Updated : Feb 5, 2024, 10:57 PM IST

Tourists Enjoying snowfall برف پوش وادئے پہلگام ہمیشہ سیاحوں کی پسندیدہ جگہ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ سیاح اس کی بھرپور تعریفیں کر رہے ہیں۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ پہلگام آنے کے بعد واقعی میں انہیں جنت کا احساس ہو رہا ہے۔

white-snow-blanket-gives-majestic-look-of-tourist-destination-pahalgam
برف پوش وادئے پہلگام قدرت کا حسین شاہکار

برف پوش وادئی پہلگام قدرت کا حسین شاہکار

اننت ناگ: برف کی سفید چادر نے وادی پہلگام کی اس قدر سجایا ہے دیکھنے والے دھنگ رہ جاتے ہیں۔یہ جگہ قدرت کا وہ حسین شاہکار ہے جو ہر موسم میں اپنے فطری حسن سے دیکھنے والوں کو دیوانہ بنا دیتا ہے۔موسم خزاں ہو یا بہار، سردیاں ہو یا گرمی وادئے پہلگام ہر موسم میں سیاحوں کے لیے پُر کشش رہتا ہے۔

وادی پہلگام ایک ایسا منفرد سیاحتی مقام ہے، جہاں ملک اور دنیا کے مختلف ممالک سے سیلانی فطرت کے مظاہر سے محظوظ ہونے کے لئے آتے ہیں اور پہلگام کی پُر فضا،خنک ہواؤں کے خوشگوار ماحول میں سکون و راحت پاتے ہیں۔

رواں موسم میں برف پڑتے ہی پہلگام اپنے حسن و فطرت کے مناظر سے بھرپور ہے۔وادی پہلگام کے کوہساروں بلند و بالا پہاڑوں وسیع و عریض میدان ،سرسبز صنوبر و دیودار کے درختوں اور دریائے لدر کے کناروں پر جمی برف کی سفید چادر پہلگام کے حُسن کو مزید دیدہ زیب بناتا ہے۔

برف کے یہ مناظر دیکھ کر فطری حُسن کے شیدائی فطرت کی آغوش میں اس قدر مگن ہو جاتے ہیں کہ انہیں ٹھنڈ کا احساس تک نہیں رہتا اور وہ فلک سے گرتی تازہ برف پر کھیل کر محظوظ ہو کر مزہ لیتے ہیں۔

برف پوش وادئے پہلگام ہمیشہ سیاحوں کی پسندیدہ جگہ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ سیاح اس کی بھرپور تعریفیں کر رہے ہیں۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ پہلگام کی سیر و تفریح واقعی میں ان کے لیے باعث سکون و راحت ہے ۔ان کا ماننا ہے کہ پہلگام آنے کے بعد واقعی میں انہیں جنت کا احساس ہو رہا ہے۔

سیاحوں کا کہنا کہ تازہ برفباری سے محظوظ ہونے کا موقعہ ملنے کے بعد وہ خود کو کافی خوش قسمت سمجھتے ہیں، اور یہ لمحات ان کی زندگی کے لئے سب سے اہم اور یادگار لمحات ہونگے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں برفباری: سیاحوں کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے

برفباری کے بعد سیاح ایسا محسوس کر رہے ہیں کہ پہلگام کی خوب سیرو تفریح کے بعد بھی ان کا من نہیں بھرا اور وہ دوبارہ یہاں آنے کی خواہش لئے حسین یادوں کے ساتھ لوٹ جاتے ہیں۔

Last Updated : Feb 5, 2024, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.