ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جو چھینا گیا وہ سود سمیت واپس لیں گے: محبوبہ مفتی - Mehbooba mufti

پی ڈی پی صدر و اننت ناگ راجوری نششت کی امیدوار محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن جموں و کشمیر کی آواز کو نئی دلی تک پہنچانے کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے بیچ کی لڑائی نہیں ہے۔

MEHBOOBA MUFTI
محبوبہ مفتی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 5:37 PM IST

جو چھینا گیا وہ سود سمیت واپس لیں گے: محبوبہ مفتی

اننت ناگ: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی قیادت میں اننت ناگ ضلع میں روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔ روڈ شو کا اہتمام ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں کیا گیا۔ روڈ شو ریلی پنچپورہ سے شروع ہوئی جو مرہامہ، واگہامہ ،سریگفوارہ کھرم سمیت دیگر کئی علاقوں سے گزری۔
روڈ شو ریلی میں پی ڈی پی کے کارکنوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، جب کہ لوگوں نے مختلف مقامات پر محبوبہ مفتی کا والہانہ استقبال کیا۔محبوبہ مفتی نے روڈ شو کے دوران جگہ جگہ پر لوگوں سے خطاب کیا، جس دوران انہوں نے ایک بار پھر یہی دہرایا کہ آج سڑک، بجلی، پانی، راشن کی لڑائی نہیں ہے بلکہ آج کی لڑائی جموں کشمیر کے تشخص کو بچانے کی لڑائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات پیدا کیے گئے، جس سے لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے، مختلف الزامات لگا کر نوجوانوں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے، لوگ اتنے خوف زدہ ہیں کہ وہ اپنے حق کی بات کرنے سے بھی گھبرا رہے ہیں۔ بجلی پروجیکٹس اور زمین سے محروم کیا جارہا ہے، بے روزگاری اتنی عروج پر ہے کہ اب نوجوان ڈرگس کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں، بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں، جن کے پاس نوکریاں ہیں ان پر مختلف الزامات لگا کر ان سے نوکریاں چھین لی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ میں روڈ شو کے دوران محبوبہ مفتی کا زبردست استقبال
محبوبہ نے کہا کہ وہ ظلم اور زیادتی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہی ہیں اور آج بھی وہ اس پر قائم ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بائیکاٹ سے دور رہیں وہ اپنی آواز ان کی آواز کے ساتھ ملائیں اور اپنی حق رائے دہی کا بھر پور استعمال کریں۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ پارلیمنٹ میں حق کی لڑائی لڑیں گی، اور جو چھینا گیا اسے سود سمیت واپس لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.