ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمرعبداللہ کا افسپا ہٹانے کا وہ وعدہ کہاں گیا، عوامی اتحاد پارٹی کا سوال - Assembly Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 6:02 PM IST

جموں و کشمیر میں انتخابات 18 ستمبر سے شروع ہو رہے ہیں۔ جیل میں بند انجنئیر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان اعلی انعام النبی نے کہا کہ عوامی اتحاد پارٹی جموں وکشمیر میں ایک متبادل کے طور ابھر رہی ہے۔ اور آنے والے انتخابات میں نمایاں نتائج لاکر سب کو حیران کر دیگی۔

عمرعبداللہ کا افسپا ہٹانے کا وہ وعدہ کہاں گیا، عوامی اتحاد پارٹی کا سوال
عمرعبداللہ کا افسپا ہٹانے کا وہ وعدہ کہاں گیا، عوامی اتحاد پارٹی کا سوال (Etv Bharat)

سرینگر: جیل میں بند انجنئیر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان اعلی انعام النبی نے کہا کہ عوامی اتحاد پارٹی جموں وکشمیر ایک متبادل کے طور ابھر رہی ہے اور دن بدن پارٹی پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں ہم توقع رکھتے ہیں کہ عوامی اتحاد پارٹی اسمبلی انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو جواب دیں گے۔

عمرعبداللہ کا افسپا ہٹانے کا وہ وعدہ کہاں گیا، عوامی اتحاد پارٹی کا سوال (ETV Video)

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے جو وعدے لوگوں سے کئے وہ دونوں جماعتیں اپنے دور حکومتوں بھی پورا نہیں پائیں۔ مسلح افواج خصوصی اختیارات ایکٹ (افسپا) اور پی ایس اے جیسے کالے قوانین ہٹانے کا وعدہ عمر عبداللہ اپنے دور اقتدار میں کئی مرتبہ کرچکے ہیں لیکن پورا نہیں کرپائے۔

ان باتوں کا اظہار انعام النبی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہی تھے جہنوں نے وعدے کئے اور عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ مگر انجنئیر رشید نے جیل میں رہ کر بھی اپنی جیت درج کروائی۔

اسی امید اور توقع کے ساتھ پارٹی صوبہ کشمیر کی سبھی نشتوں پر اپنے امیدوار اتارے رہی ہےتاکہ لوگ خاندانی سیاسی جماعتوں کو ترک کر کے ایک متبادل کو ووٹ دے کر اپنے مستبقل کو محفوظ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ان کے کاموں کو ذہن میں رکھ کر کیا گیا ہے۔

لیکن جب انعام النبی سے یہ پوچھا گیا کہ ایک زمانے پی ڈی پی، پی سی یا دیگر جماعتوں کا وہ حصہ رہے ہیں تو اس پر انہوں نے کوئی معقول جواب نہیں دیا۔ البتہ یہ کہا کہ جو بھی سابق ایم ایل اے اور ایم ایل سی پارٹی میں آرہے ہیں ان کی شمولیت سے قبل عوام سے ضرور بات کی جاتی ہے۔

انعام النبی نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے اقتدار میں رہ کر لوگوں کو مصیبت اور پریشانیوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔ اسی طرح پی ڈی پی کے دعوے اور وعدے بھی زمینی سطح پر کھوکھلے ہی ثابت ہوئے ۔جو سیاسی رہنما اپنے دور حکومت میں کشمیری عوام کے دکھ درد کو دور کرنے میں ابتک ناکام رہے ہوں وہ اب کی بار جموں وکشمیر یوٹی میں کیا گل کھلا سکتے ہیں۔

عوامی اتحاد پارٹی نے رواں برس ہوئے لوک سبھا انتخابات میں غیر معمول کارکردگی کا مظاہر کیا اور شمالی کشمیر سے پارٹی کے بانی محبوس انجینئر رشید نے سابق وزیر اعلی عمر عبدللہ اور پیپلز کانفرنس کے سجاد لون کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ انعام النبی کہتے ہیں کہ جس طرح پارلمانی انتخابات میں جیل میں بند انجینئیر رشید کی جیت نے سب کو چونکا دیا تھا اسی طرح اسمبلی انتخابات میں عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار جیت درج کر کے حیران کن نتائج سامنے لائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.