ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں 18 سے 21 فروری تک برف و باراں کا امکان - محکمہ موسمیات

weatherman predicts snow and rain in Kashmir محکمہ موسمیت نے وادی کشمیر میں اگلے ہفتے برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

weatherman predicts snow and rain in Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 2:58 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یونین ٹیریٹری میں ایک اور مغربی ہوا کے داخل ہونے کے نتیجے میں 18 فروری سے 21 فروری تک وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے 18سے 21فروری کے دوران پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری متوقع ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خراب موسمی صورتحال کا زیادہ اثر پیر اور منگل کو رہے گا۔ ادھر، وادی کشمیر کے شبانہ درجہ میں بہتری واقع ہونے سے سردیوں کا زور تھمنے لگا ہے۔گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ، پہلگام میں منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کپوارہ ضلع میں منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ، قاضی گنڈ میں منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Snowfall Prediction in Kashmir: 'سڑکوں پر سے برف ہٹانے کیلئے مشینری و عملہ تیار'

واضح رہے کہ وادی کشمیر سمیت خطہ پیر پنچال سمیت چناب ویلی میں انتہائی کم برف و باراں کے نتیجے میں محکمہ سیاحت سے جڑے افراد کو سخت نقصان سے جوجھنا پڑا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ ماہ سینکڑوں سیاحوں نے برف باری نہ ہونے کے نتیجے میں پیشگی بُکنگ منسوخ کر دی تھی جبکہ فروری کے پہلے ماہ میں متوقع سرمائی کھیلوں کو بھی موخر کرنا پڑا تاہم گزشتہ دنوں ہوئی برفباری اور مزید پیشگوئی کے سبب نہ صرف کسان بلکہ سیاحت سے جڑے افراد بھی کافی خوس نظر آر ہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.