ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منشیات کے خلاف جنگ: دو مہینوں کے دوران بارہمولہ میں 62 منشیات فروش گرفتار - منشیات کے خلاف جنگ

War Against Drugs منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے رواں سال کے دو مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 39 مقدمے درج کرکے 62 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔

Etv Bharatwar-against-drugs-62-drug-peddlers-arrested-in-baramulla-in-two-months
منشیات کے خلاف جنگ: دو مہینوں کے دوران بارہمولہ میں 62 منشیات فروش گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 7:46 PM IST

بارہمولہ: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے دو مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 39 مقدمے درج کرکے 62 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کی زائد از ایک کروڑ روپے مالیت کی جایدادوں کو ضبط کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دو مہینوں کے دوران بارہمولہ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 39 مقدمے درج کرکے 62 منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں سات بدنام زمانہ منشیات فروش بھی شامل ہیں، جنہیں پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔موصوف ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے تین رہائشی مکان، ایک شاپنگ کمپلیکس، دو آئی ٹونٹی گاڑیاں اور ایک اسکوٹی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ان کے مطابق بارہمولہ پولیس نے جنوری اور فروری مہینوں میں 1.1کروڑ روپیہ مالیت کی جائیدادوں کو بھی قرق کیا۔پولیس نے اس مدت کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے 35.2 لاکھ روپیہ مالیت کی ممنوع نشیلی اشیاء بھی برآمد کرکے ضبط کی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے کی خاطر ضلع کے قرب و جوار میں زائد از ایک سو ائمہ مساجد سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ وہ جمعے خطبے کے دوران منشیات مخالف موضوع پر خصوصی خطبے دے۔
بارہمولہ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی پہل پر ضلع کے قرب و جوار میں زائد از ایک سو ائمہ نے جمعہ کے دن مساجد میں منشیات مخالف موضوع پر خصوصی خطبے دئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.