ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کھوکھلے دعووں کے برعکس حکومت زمینی سطح پر کام کرے، وحید پرہ - Waheed Parra Condemns Jammu attacks - WAHEED PARRA CONDEMNS JAMMU ATTACKS

پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ نے جموں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’سرکار کو زمینی سطح کا جائزہ لے کر حالات ٹھیک کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے۔‘‘

ا
وحید پرہ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 6:44 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر وحید الرحمان پرہ نے صوبہ جموں ہوئے حالیہ دنوں عسکری حملوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پی ڈی پی کے دور حکومت میں وہاں (جموں ڈویژن میں) پر امن حالات تھے اور اگر وہاں پر حالات خراب ہوئے ہیں تو وہ سرکار کی وجہ سے ہوئے ہیں جس کی مثال پرہ کے مطابق ’’حکومت کا الیکشن میں بھاری ووٹنگ کو پر امن حالات کے ساتھ جوڑنے اور اسے سیاسی رنگت‘‘ دینا ہے۔

وحید پرہ نے کی جموں عسکری حملوں کی مذمت (ای ٹی وی بھارت)

وحید پرہ نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر جموں وکشمیر کی عوام نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تو بی جے پی کو اس کا کریڈٹ نہیں لینا چاہیے بلکہ اس کا کریڈٹ عوام کو دیا جانا چاہیے۔‘‘ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی سرکار کریڈٹس اور ایونٹس والی سرکار ہے اور یہ اسی میں پھنسی ہوئی ہے۔‘‘ پرہ نے مزید کہا کہ ’’سرکار کو چاہیے کہ وہ جموں ڈویژن میں حالات بہتر کرنے کے لئے کام کرے اور ہم بھی ان حملوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔‘‘

وحید پرہ نے ایک بار پھر جیلوں میں بند کشمیری عوام خاص کر نوجوانوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ وحید پرہ نے کہا کہ کشمیر میں دیر پا امن اور لوگوں کو اپنا بنانے کے لیے کچھ ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔ پرہ کے مطابق ’’کشمیر میں امنایف آئی آر کے زریعے یا لوگوں کو جیلوں میں بند کرنے سے قائم نہیں ہوتا، بلکہ عوام کو اپنے پن کا احساس دلانا اشد ضروری ہے۔‘‘ دریں اثناء انہوں نے انجینئر رشید کو بھی رہا کیے جانے کی سفارش کی۔ انجینئر رشید حالیہ منعقد ہوئے لوک سبھا الیکشن میں بارہمولہ نشست پر کامیاب قرار دئے گئے جس پر انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور سابق وزیر سجاد غنی لون کو شکست دی۔ وہیں وحید پرہ بھی سرینگر پارلیمانی نشست پر پی ڈی پی کے امیدوار تھے تاہم وہ این سے کے آغا روح اللہ سے ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں غیرملکی عسکریت پسندوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ڈی جی پی - DGP RR Swain

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.