ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان کے حساس مانے جانے والے علاقوں میں پر امن طریقے سے ووٹنگ اختتام پذیر - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

آج کے انتخابات میں لوگوں کی کافی تعداد نے شرکت کی اکثر و بیشتر پولنگ مراکزوں پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں صبح سے ہی دیکھنے کو ملیں۔

شوپیان کے حساس مانے جانے والے علاقوں میں پر امن طریقے سے ووٹنگ اختتام پذیر
شوپیان کے حساس مانے جانے والے علاقوں میں پر امن طریقے سے ووٹنگ اختتام پذیر (Photo Credit: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 7:20 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کا شوپیان ضلع ہمیشہ سے حساس علاقوں میں شمار ہوتا تھا۔ سال 2019 میں اس ضلع کی زینہ پورہ حلقے میں انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث پولنگ عملے کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پولنگ مراکز تک پہنچایا گیا تھا۔ اگرچہ یہ ایک غیر معمولی اقدام تھا تاہم یہ قدم اس علاقے کی حساس صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

سال 2019 میں انتخابات کے دوران، حکومت نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے تاکہ انتخابی عمل کو پر امن طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔ پولنگ عملے کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پہنچایا گیا کیونکہ اس وقت کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے زمین پر سفر کرنا خطرناک ہو سکتا تھا۔ اس کے علاوہ، انتخابات کے دوران موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی گئی تھیں تاکہ کسی بھی قسم کی افواہوں یا افتراضی حملوں کو روکا جا سکے۔

تاہم، آج کے حالت کچھ مختلف نظر آ رہے ہیں ۔حالات میں بہتری آئی ہے اور سیکیورٹی فورسز کی مستقل کوششوں نے علاقے میں امن و امان کو بہتر بنایا ہے۔ مقامی آبادی کی شمولیت اور ترقیاتی منصوبوں نے بھی حالات کو بہتر بنانے میں مدد دی ہے۔ لوگ اب آزادانہ طور پر اپنی روزمرہ کی زندگی گزار رہے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔

سال 2019 میں اگرچہ شوپیان ضلع کی زینہ پورہ کانسچیونسی میں بائکاٹ کا اثر دیکھا گیا تاہم آج کے انتخابات میں لوگوں کی کافی تعداد نے شرکت کی اکثر و بیشتر پولنگ مراکزوں پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں صبح سے ہی دیکھنے کو ملیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.