ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دریائے چناب میں سیلاب جیسی صورت حال کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت - Chinaab river

ہر سال کی طرح اس بار بھی دریائے چناب میں آبی سطح بڑھ جانے کے باعث لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کچھ دن کے لیے کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔

دریائے چناب میں سیلاب جیسی حالات کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت
دریائے چناب میں سیلاب جیسی حالات کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 7:43 AM IST

Updated : Jul 6, 2024, 1:45 PM IST

جموں میں دریائے چناب کے گاؤں فتح کوٹلی گدکھل میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے گجر برادری کے لوگوں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دریائے چناب میں سیلاب جیسی صورت حال کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت (ETV BHARAT)
بارشیں ابھی شروع ہوئی ہیں اور دریائے چناب میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے۔ اگر تیز بارش ہوتی ہے تو پانی گاؤں میں بھی داخل ہو جاتا ہے۔ پرگوال علاقہ، ہمیر پور کارنر ایریا، این ایس پورا کا علاقہ اور دریائے چناب کے قریب تمام دیہات خوف کی لپیٹ میں ہیں۔ اور زمین کا کٹاؤ آہستہ آہستہ شروع ہو رہا ہے۔ مٹی پگھل رہی ہے۔ اگر پہاڑی علاقوں میں زیادہ بارش ہوتی ہے تو ان دیہاتوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہیں کہ پہلے ہی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کیلئے ہدایت دی جاچکی ہے۔ اور انتظامیہ نے انہیں جگہ بھی دی ہے کہ وہ بارش ختم ہونے تک اس جگہ پر رہ سکتے ہیں۔ پچھلی بار بھی دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے سے مکانات زیر آب آگئے تھے جس سے بھاری نقصان ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ کے سوپور ربن کے نالہ پہرو میں نوجوان غرقاب

پولیس انتظامیہ کے اہلکار بار بار لوگوں کو سمجھا رہے ہیں کہ وہ دریائے چناب کے قریب نہ جائیں۔ آج ایس ڈی ایم اکھنور لیکھ راج نے پنچایت گڑھکل کے فتح کوٹلی گاؤں کا دورہ کیا اور علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے سے دریائے چناب کے اطراف و اکناف کی زمین میں مٹی کا کٹاؤ ہوا ہے۔

Last Updated : Jul 6, 2024, 1:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.