ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لشپتھری، سونہ مرگ میں آگ کا حادثہ، گاڑی جل کر تباہ - Vehicle Caught Fire at Lashpathri

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 4:02 PM IST

گاندربل سونہ مرگ کے علاقے لشپتھری میں ڈمپرگاڑی میں آگ لگ گئی۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، غنیمت یہ رہی کہ گاڑی کا ڈرائیور اس حادثے میں محفوظ رہا۔

سونہ مرگ میں آگ کا حادثہ
سونہ مرگ میں آگ کا حادثہ (Etv Bharat)

گاندربل (جموں کشمیر): سونہ مرگ کے لشپھتری میں ٹنل تعمیر کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے ڈمپر میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہ جل کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ کے لشپھتری میں اپکو نامی تعمیراتی کمپنی کے ایک ڈمپر میں اچانک آگ کی لپٹیں نکلنے لگیں جس نے آنافاً پوری گاڑی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے پوری گاڑی تباہ ہوگئی۔

لشپتھری، سونہ مرگ میں آگ کا حادثہ (ETV Bharat)

آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی پاور لائن سے ٹکرا گئی تھی اور اس کے بعد اس نے آگ پکڑ لی۔ غنیمت یہ رہی کہ اس وقت گاڑی رہائشی علاقعے میں نہیں تھی اور نہ ہی گاڑی کے آس پاس کوئی تھا۔

یہ حادثہ بڑا بھی ہو سکتا تھا اور اس میں مالی نقصان کے علاوہ جانی نقصان بھی ہو سکتا تھا۔ مگر خوش قسمتی یہ رہی کہ اس کے قریب کوئی اور دوسری گاڑی نہیں تھی۔ گاڑی میں لگی آگ پر قابو اس لئے نہیں پایا جاسکا کیونکہ آس پانی بھی پیسر نہیں تھا سج کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی خاکستر ہو گئی۔ چونکہ رات کا وقت تھا اس لئے لوگوں کو اس کے بارے میں معلوم بھی نہیں ہو پایا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.