سرینگر: امریکی سفارت کاروں کا ایک وفد نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ سے ان کی رہائش گاہ واقع گپکار سرینگر میں ملاقی ہوا۔ مذکورہ وفد میں منسٹر کونسل برائے سیاسی امور گراہم مائر، فرسٹ سیکرٹری گیری ایپل گارتھ اور پولیٹیکل کونسلر ابھی رام شامل تھے۔ اس کے علاوہ این سی کے رکن پارلیمان سید آغا روح اللہ اور پارٹی کے ترجمان اعلی تنویر صادق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس دوران جموں وکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال ،حالات و واقعات اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ایسے میں عمر عبدللہ نے سفارت کاروں کو جموں وکشمیر میں سیاحوں کی سفری ایڈوائزری پر نظر ثانی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مذکورہ سفارت کاروں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ کشمیر کے سیر پر آنے کی بھی دعوت بھی دی تاکہ امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک سے آنے والے سیاحوں میں اعتماد بحال کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں این سی، کانگریس کا 85 سیٹوں پر اتحاد، 5 سیٹوں پر ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ - NC Congress Alliance
نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان اور کمیونیکیشن کے سربراہ تنویر صادق نے ٹوئٹ کیا کہ بات چیت میں عمومی طور پر خطے سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مائر اور ایپل گارتھ کے علاوہ پولیٹیکل کونسلر ابھیرام بھی امریکی وفد کا حصہ تھے۔ نیشنل کانفرنس نے اپنے ایکس ہینڈل پر میٹنگ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ عمر عبداللہ نے سفارت کاروں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ کشمیر آنے کی دعوت دی تاکہ امریکہ اور دنیا کے دیگر حصوں سے آنے والے سیاحوں میں اعتماد بحال ہوسکے۔