ETV Bharat / jammu-and-kashmir

برسوں قبل غیر محفوظ قرار دئے گئے پل کی تعمیر آخر کب ہوگی؟ - Unsafe Bridge Sumbal Ganderbal

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 3:19 PM IST

گنڈ، سمبل، گاندربل میں نالہ سندھ پر تعمیر کیے گئے پل کو حکام نے غیر محفوظ قرار دیکر اس پر آمد و رفت کو بند کر دیا ہے۔ لوگوں نے حکام سے پل کی تعمیر نو یا تجدید و مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

ا
نالہ سندھ پر تعمیر کیے گئے پل کو برسوں قبل غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے (ای ٹی وی بھارت)

گاندربل (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں نالہ سندھ پر بنا اسٹیل برج کافی عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نالہ سندھ پر تعمیر کیے گئے اس پل کو سال 2018میں ہی غیر محفوظ قرار دیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود چھوٹی بڑی گاڑیوں کا گزر جاری رہا اور دو ہفتے قبل اس پل کا ایک حصہ ٹوٹ جانے سے اب پل کو آمد و رفت کے لیے پوری طرح سے بند کر دیا گیا، جس سے علاقے کی کثیر آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برسوں قبل غیر محفوظ قرار دئے گئے پل کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ (ETV Bharat)

دہائیاں قبل بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے علاقے میں پن بجلی پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران اس پل کو تعمیر کیا تھا۔ سال 2018میں میں پل کی غیر محفوظ حالت کی نشاندہی کرکے ایک بورڈ بھی چسپاں کیا گیا تاہم اس کے باوجود تاحال اس پل کی کوئی مرمت نہیں کی گئی۔ دو ہفتے قبل پل کا وسطی حصہ ٹوٹ جانے کے بعد پل کو مکمل طور پر آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی بار حکام کو اس مسئلے کی طرف توجہ دلائی، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ یہ پل سرینگر لیہہ شاہراہ سے علاقے کی بڑی آبادی کو جوڑتا ہے اور سونمرگ سے سرینگر یا سرینگر سے سونمرگ جانے کے لیے بھی متبادل راستے کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ تاہم اس کے باوجود حکام نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔

ادھر، ایگزیکٹیو انجینئر پی ایم جی ایس وائی، گاندربل، عبد العزیز نے کہا کہ پل کی تعمیر و مرمت ان کے دائرہ اختیار میں نہیں تاہم اس کے باوجود انہوں اس حوالہ سے رپورٹ تیار کرکے اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے۔ انہوں نے پل پر جلد کام شروع ہونے کی امید ظاہر کی۔ پل کی تعمیر نو یا تجدید و مرمت کے لیے لوگوں کو کتنا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے؟ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل کے درجنوں دیہات رابطہ پل نہ ہونے سے پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.