ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان میں نامعلوم شرپسندوں کا باغات پر حملہ، سیب کے 200 درخت کاٹ دیئے - Destroy 200 Apple Trees in Shopian

شوپیان میں نامعلوم شرپسندوں نے سیب کے باغ پر حملہ کرکے تقریباً 200 درخت کاٹ دیئے۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ حکام نے متاثرین کی مدد کا یقین دلایا ہے۔

Etv Bharatشوپیان میں نامعلوم شرپسندوں کا باغات پر حملہ، سیب کے 200 درخت کاٹ دیئے
Etv Bharatشوپیان میں نامعلوم شرپسندوں کا باغات پر حملہ، سیب کے 200 درخت کاٹ دیئے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 11:09 AM IST

شوپیان : جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے اویند گاؤں میں 10 اور 11 ستمبر کی درمیانی رات کچھ شرپسندوں نے باغات پر حملہ کردیا۔ افسوسناک پیش میں نامعلوم شرپسندوں نے سیب کے باغات میں داخل ہوکر تقریباً 200 سے زائد چھوٹے سیب کے درختوں کو کاٹ دیا۔ یہ درخت محمد شفیع بھٹ ولد غلام محی الدین بھٹ، ساکن اویند شوپیان کے تھے، جو ان کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ تھا۔ محمد شفیع کا خاندان کی آمدنی کا واحد ذریعہ باغ ہی ہے۔

شوپیان میں نامعلوم شرپسندوں کا باغات پر حملہ، سیب کے 200 درخت کاٹ دیئے (Etv Bharat)

مقامی لوگوں نے اس واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ واقعہ پر مقامی لوگ کافی غم و غصہ میں ہے۔ انہوں نے پولیس سے فوری طور پر شرپسندوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے اس واقعہ پر متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایس ایس پی شوپیان کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم جائے وقوعہ پر بھیجی گئی ہے تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے اور شواہد کو جمع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری پنڈت کا باغ تاراج

حکام نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا ہے کہ واقعہ میں ملوث مجرموں کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ حکام نے متاثرہ خاندان کو ہرممکن مدد فراہم کرنے اور مالی نقصان کا کچھ حد تک ازالہ کرنے کا تیقن دیا۔ مقامی لوگوں کے علاوہ کسان برادری نے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے اقدام کرنے کا پولیس سے مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.