ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اُنّت بھارت ابھیان اسکیم کے تحت پلوامہ اسکول کو واٹر پیوریفائر کا عطیہ - water purifier gifted to School

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 5:36 PM IST

اُنّت بھارت ابھیان اسکیم کے تحت پلوامہ کے ٹینگپونہ علاقے میں ایک سرکاری اسکول میں پرنسپل ویمن ڈگری کالج پلوامہ کی طرف سے ایک واٹر پیوریفائر عطیہ کیا گیا۔

پلوامہ کے ایک اسکول میں واٹر پیوریفائر دیا گیا
پلوامہ کے ایک اسکول میں واٹر پیوریفائر دیا گیا (Etv Bharat)

پلوامہ: پرنسپل گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج پلوامہ ڈاکٹر یاسمین فاروق کی طرف سے اُنّت بھارت ابھیان کے تحت گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ٹینگپونہ پلوامہ کو آج ایک واٹر آر او پیوریفائر بطور تحفہ دیا گیا۔

اسکول کو واٹر پیوریفائر عطیہ کرنے کا بنیادی مقصد اسکول کے طلباء کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ صحت مند رہیں۔ اسکول میں بنیادی سہولیات فراہم کرنا اسکول انتظامیہ کا بنیادی فریضہ ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ اسکول و کالجز میں ان بنیادی سہولیات کا فقدان رہتا ہے جس کی شکایت بچوں کے والدین کرتے ہیں۔

ان تمام نکات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان 5 گاؤں کے تمام سرکاری اسکول کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اور کوشش بھی یہی ہے کہ اس مشن کو جلد از جلد پورا کیا جا سکے۔

اُنّت بھارت ابھیان کے تحت گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج پلوامہ میں 5 گاؤں کے سرکاری اسکول کو سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ان سرکاری اسکولوں کو بہتر بنیادی سہولیات میسر ہوں۔

پرنسپل گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج پلوامہ ڈاکٹر یاسمین فاروق نے کہا کہ ان پانچوں گاؤں میں جن کو ڈگری کالج نے اُنّت بھارت ابھیان کے تحت گود لیا ہے، کالج گاؤں کے اسکولوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والی طالبات کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ جب تک ہم بچوں کو بنیادی سہولیات چاہے وہ اسکول میں پانی کی ہو یا پھر بیت الخلاء کی ہو صفائی کی ہو، فراہم نہیں کریں گے تب تک ہم ایک اچھے معاشرے کی تکمیل نہیں کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم ریڈ کراس کے موقعے پر پلوامہ میں پروگرام کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.