ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈل جھیل سے تین لاشیں برآمد - Bodies Retrieved from Dal Lake

شہرہ آفاق ڈل جھیل سے دو خواتین اور ایک نابالغ لڑکے کی لاش برآمد کرکے پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ڈل جھیل سے تین لاشیں برآمد
ڈل جھیل سے تین لاشیں برآمد (Representational Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 8:00 PM IST

ڈل جھیل سے تین لاشیں برآمد (ETV Bharat)

سرینگر (جموں کشمیر) : ڈل جھیل، سرینگر سے ہفتہ کی سہ پہر تین عدم شناخت لاشیں بر آمد کی گئیں ہیں۔ ان عدم شناخت لاشوں میں سے 2 خواتین اور ایک نابالع لڑکےکی بتائی جا رہی ہے۔ ایک عہدیدار کے مطابق یہ لاشیں شالیمار گھاٹ کے قریب فورشور روڑ پر ڈل جھیل کے کنارے برآمد ہوئیں ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے تینوں لاشوں کو قانونی اور طبی لوازمات کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ ادھر، اس حوالے سے پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر کسی کی بھی شناخت معلوم نہیں ہو پائی تاہم پولیس نے اس ضمن میں کارروائی تیز کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی تینوں افراد کی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ خودکشی، حادثہ یا قتل کا بھی ہو سکتا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔

اس سے قبل بھی ڈل جھیل کے کنارے اسی علاقے سے پولیس نے ایک معمر شہری کی لاش برآمد کی تھی۔ سرینگر کے مضافاتی علاقہ کے رہنے والے شہری کا اپنے ہی دو بیٹوں نے قتل کرکے اس کی لاش کو ڈل جھیل میں پھینک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کپوارہ میں گلا کٹی ہوئی لاش برآمد - Throat Slit Body Recovered

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.