پلوامہ: پٹرول پمپ بونرہ ضلع پلوامہ کے قریب ایک الٹو کار اور ٹاٹا لوڈ کیرئیر کے درمیان ٹکر ہو گیا، جس کے نتیجے میں الٹو کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ہے، جس کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن حالت تشویسناک ہونے پر اسے سرینگر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرا شخص ضلع ہسپتال پلوامہ میں زیرِ علاج ہے۔
غور طلب ہو کہ الٹو کار رجسٹریشن نمبر JK22A 8765 اور ٹاٹا لوڈ کیرئیر رجسٹریشن نمبر JK01AD 7477 کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن کی شناخت عابد منظور ساکنہ بندزو اور محمد یوسف جو کہ بمنہ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔ عابد منظور کو سرینگر ہسپتال ریفر کیا گیا ہیں۔
واضح رہے کہ ایس ایچ او پلوامہ اپنی ٹیم اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کردی ہے۔ اس سلسلے میں پولس اسٹیشن پلوامہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے جس میں مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں تیز رفتاری، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے باعث سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔ جن میں کئی لوگوں کی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ حالانکہ حکومت کی جانب سے آئے دن سڑک حادثات سے بچنے کے لئے شعور بیداری پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ تاہم سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: