بجبہاڑہ: سکیورٹی فورسز نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے نائنہ بجبہاڑہ علاقے میں عسکری تنظیم لشکر بیبہ سے وابستہ دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ و گرینیڈ برآمد کیا گیا۔
-
OP NAINA, #Anantnag
— Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) April 17, 2024
On specific Intelligence input, a joint operation was launched by #IndianArmy & @JmuKmrPolice on 17 Apr at Naina, Bijbehara in Anantnag. Two suspected individuals have been apprehended along with the recovery of one Weapon, one Hand Grenade and other war-like… pic.twitter.com/zLUg9C4qnN
ناکہ پر چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا گیا۔ بتایا جارہا ہے گرفتار شدگان کا تعلق ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مشترکہ آپریشن کے دوران دو لشکر کے معاونین کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا گرفتار شدگان کی شناخت سمیر احمد ڈار ساکن سنگم اور وسیم احمد وانی ساکن شوپیاں کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے قبضے سے پستول۔ ایک گرینیڈ سمیت دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس پوسٹ سنگم میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 82/2024 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی کشمیر: عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں بہار کا ایک مزدور ہلاک
یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک غیر ریاستی مزدور پر فائرنگ کردی، جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد پورے علاقے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔