ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تقریب میں کھانا کھانے کے بعد دو بچوں کی موت، کئی بچے ہسپتال میں داخل - Two childrens died

جموں کے ضلع ادھم پور کے ستیلتاعلاقے میں س شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد بچوں کی طبیعت خراب ہونے لگی اسپال میں داخل کروایا گیا۔ جس میں سے دو کی موت واقع ہوگئی۔

تقریب میں کھانا کھانے کے بعد دو بچوں کی موت، کئی بچے ہسپتال میں داخل کروائے گئے
تقریب میں کھانا کھانے کے بعد دو بچوں کی موت، کئی بچے ہسپتال میں داخل کروائے گئے (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 3, 2024, 10:56 AM IST

ادھم پور: بدھ کے روز ستیلتا علاقے میں شادی کی تقریب میں کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا، جہاں بچوں نے رات کا کھانا کھایا۔ جمعرات کو کئی بچوں نے الٹی اسہال اور دیگر مسائل کی شکایت کی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ان بچوں کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دو بچے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد دم توڑ گئے، جب کہ دیگر کا علاج جاری ہے۔
جی ایم سی ادھم پور کے پیڈیاٹرک وارڈ میں چھ بچے زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ تین بچوں کا ایمرجنسی وارڈ میں علاج کیا جا رہا ہے،جبکہ دیگر بچوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا ہے۔
جی ایم سی اسپتال ادھم پور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنجے نے کہا کہ ڈاکٹر متاثرہ بچوں کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:بڈگام، ریچھ کے حملے میں ایک شخص ہلاک - Bear Attack in Budgam

اس واقعہ کے بعد گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے اور متعلقہ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ فوڈ پوائزننگ کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔کھانے کی اشیا کو استعمال کرنے کیلئے ہدایت بھی دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.