ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شمالی کشمیر میں پراسرار دھماکہ، چار افراد ہلاک - 2 Kids Die in Mysterious Blast

شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں پیر کے روز ایک پراسرار دھماکہ میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ سوپور پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ٍ

شمالی کشمیر میں پراسرار دھماکہ، دو بچے ہلاک
شمالی کشمیر میں پراسرار دھماکہ، دو بچے ہلاک (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 3:31 PM IST

Updated : Jul 29, 2024, 5:45 PM IST

پر اسرار دھماکے میں دو بچے ہلاک (ای ٹی وی بھارت)

بارہمولہ (جموں کشمیر): پیر کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ایک پر اسرار دھماکے میں چار افراد کی موت واقع ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شیر کالونی، سوپر میں اس وقت ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جب ایک سکریپ ڈیلر ٹرک سے سامان انلوڈ کر رہا تھا۔ دھماکے میں دو بچے موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ دو دیگر شدید زخمی ہو ئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہو گئے۔

ایس ایس پی سوپور، دویا (ای ٹی وی بھارت)

صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پولیس موقعے پر پہنچ گئی ہے اور ہلاک ہوئے بچوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس نے قانونی و طبی لوازمات کے لیے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد اور شناخت ہونے کے بعد جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ ادھر، اس دھماکے میں ہوئے جانی نقصان کے سبب علاقے میں غم و سراسیمگی کا ماحول ہے۔

یاد رہے کہ جولائی ماہ میں اسی طرح کے ایک پر اسرار دھماکے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے گئے تھے۔ کرگل میں ہوئے اس دھماکے میں کولگام ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی بھی ہلاک ہو گیا تھا۔ اسی طرح ایک اور واقعہ گذشتہ برس رام بن ضلع میں پیش آیا تھا جس میں ایک پر اسرار دھماکے میں دو بچے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رام بن دھماکہ، علاقے میں خوف و ہراس

Last Updated : Jul 29, 2024, 5:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.