پونچھ: ضلع پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ کے گاؤں شیدرا کے شہید حوالدار عبدالقیوم کی برسی پر سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی جانب سے ان کے گھر پر خراج عقیدت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گاؤں کے سابق پنچ سرپنچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اور سنٹرل ریزرو پولس فورس نے انہیں یاد کرتے ہوئے شردھا سمن کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
پونچھ میں سویپ ٹیم نے مدرسہ کے طلباء کو انتخابی عمل سے آگاہ کیا - Importance Of Voting
یہ پروگرام سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈی آئی جی ہیر نگر آنند سنگھ راج پروہت کی ہدایت پر ڈپٹی کمانڈنٹ برج راج یادو اور اسسٹنٹ کمانڈنٹ مہندر سنگھ ورما کی نگرانی میں 38ویں بٹالین کے کمانڈنٹ آفیسر مدن موہن کی قیادت میں منعقد کیا گیا۔
پروگرام کے آغاز میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے افسران کے علاوہ علاقہ کے معزز شہریوں نے لواحقین کے ہمراہ شہید حوالدار عبدالقیوم کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور ان کی بہادری کو سراہتے ہوئے اہلکاروں نے کہا کہ حوالدار عبدالقیوم نے ملک کے تحفظ کے لیے قربانی پیش کی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
قابل ذکر ہے کہ حوالدار عبدالقیوم نے 17/5/2011 کو چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں ملک کے لیے اپنی جان قربان کردی تھی، اس موقع پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے افسران نے کہا کہ نوجوانوں کو ان کی قربانی سے تحریک لے کر آگے آنا چاہیے۔ ملک کی خدمت کے لیے آگے آنا چاہیے۔ شہید کے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے افسران نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔