ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال اس بار تبدیلی چاہتا ہے: ڈاکٹر ہربخش سنگھ - JK Assembly elections 2024

اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی مہم باضابطہ طور پر شروع ہوچکی ہے۔ اس سلسلے میں حلقہ ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار نے کئی دیہاتوں کا دورہ کیا۔

JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024
ترال اس بار تبدیلی چاہتا ہے: ڈاکٹر ہربخش سنگھ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 1:41 PM IST

ترال اس بار تبدیلی چاہتا ہے: ڈاکٹر ہربخش سنگھ (Video: Etv Bharat)

ترال: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی تشہیر کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ترال حلقہ انتخاب عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے آج خانقاہ، میڈورہ، نانر سمیت دیگر کئی دیہاتوں کا دورہ کر کے مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔

اس دوران انہوں نے عوام کو عوامی اتحاد پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور کہا کہ عوام خاص طور پر نوجوانوں کو اب کی بار گھروں سے نکل کر حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ ایک صاف ستھرا اور ایماندار لیڈر عوام کی نمائندگی کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج تک ترال میں کوئی بھی لیڈر عوام کے خواہشات پر پورا نہیں اترا ہے۔ اس لیے نوجوانوں کو ارداہ کرنا چاہیے کہ اب کی بار روایتی سیاست کو بالاے طاق رکھتے ہوئے عوامی اتحاد پارٹی کو ایک بار موقع دیں۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ انھیں یقین ہے کہ اب کی بار ترال میں لوگوں نے تبدیلی کا من بنا لیا ہے۔

غور طلب ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کشمیر میں انتخابی نتائج کی تاریخ کو تبدیل کر دیا ہے۔ اب جموں کشمیر اسمبلی کے نتائج 8 اکتوبر کو آئیں گے۔ پہلے کے شیڈول کے مطابق نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جانا تھا۔ ہریانہ میں انتخابات کی تاریخ کو بدلا گیا ہے اب یہاں یکم اکتوبر کے بجائے 5 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ہریانہ کے بھی انتخابی نتائج 8 اکتوبر کو سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں کشمیراسمبلی انتخابات کے نتائج 4 کے بجائے 8 اکتوبر کو آئیں گے

نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد قومی مفاد کے لیے کیا گیا: طارق حمید قرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.