ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: رفیق احمد نائیک - JK Assembly Elections 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 8:32 PM IST

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے ترال علاقے میں سیاسی مہم عروج پر ہے۔ اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں نے ریلیاں، روڈ شوز اور عوامی میٹنگوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024
ترال کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: رفیق احمد نائیک (Etv Bharat)
ترال کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: رفیق احمد نائیک (Video: Etv Bharat)

ترال: ترال علاقے میں سیاسی مہم عروج پر ہے۔ اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں نے ریلیاں، روڈ شوز اور عوامی میٹنگوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے چناؤ مہم دوسرے روز بھی جاری رہا۔

اس سلسلے میں ترال حلقہ اسمبلی کے پی ڈی پی امیدوار رفیق احمد نایک نے اپنی رہایش گاہ سے حاجن تک ریلی نکالی، جس دوران انہوں نے راستے میں متعدد مقامات پر عوام سے خطاب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ترال میں آج تک نہ ہی طبعی شعبے کی ابتری کو ٹھیک کیا گیا ہے اور نہ ہی علاقے کے ٹورازم کی طرف توجہ دی گئی ہے، حالانکہ علاقہ ٹورازم کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں اگرچہ ہاٹیکلچر سیکٹر کو فروغ ملا ہے لیکن باغ مالکان کو مناسب معاوضہ نہیں مل رہا ہے، اس لیے اگر میں کامیاب ہوتا ہوں تو یہاں کی مجموعی ترقی اور دیگر معاملات کو لیکر بات کرتا رہوں گا۔

غور طلب ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کشمیر میں انتخابی نتائج کی تاریخ کو بدل دیا ہے۔ اب جموں کشمیر اسمبلی کے نتائج 8 اکتوبر کو آئیں گے۔ پہلے کے شیڈول کے مطابق نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جانا تھا۔ ہریانہ میں انتخابات کی تاریخ کو بدلا گیا ہے اب یہاں یکم اکتوبر کے بجائے 5 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ہریانہ کے بھی انتخابی نتائج 8 اکتوبر کو سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں کشمیراسمبلی انتخابات کے نتائج 4 کے بجائے 8 اکتوبر کو آئیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.