اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبہ میں واقع حضرت بابا نصیب الدین غازی(رح) کے آستانہ عالیہ کے صحن میں بدھ کے روز دمبالی کا اہتمام کیا گیا۔دھمبالوں نے روایتی دھمبالی کی اور موجودہ موسمی صورتحال پر مسرت کا اظہار کیا۔
بابا نصیب الدین غازی کے درگاہ پر پیشہ ور ڈھول بجانے اور رقص کرنے والے افراد مختلف رنگین لباسوں میں ملبوس ہوکر رقص کرتے ہے اور اسے مقامی طور ' دمبلی' کہا جاتا ہے۔
اس موقع پر دمبال نے بتایا کہ یہ روایت رہی ہے کہ جب بھی کوئی آفت آتی ہے تو لوگ یہاں پر آکر دمبالی کرتے ہیں جس سے وہ بلا ٹل جاتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ طویل خشک سالی کے بعد برف باری ہوئی اور اسی کا شکرانہ ادا کرنے کی خاطر انہوں نے یہاں دمبالی کی خاطر آئے ہیں۔
دمبالوں کے مطابق ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ بابا نصیب الدین غازی(رح)کے آستانہ عالیہ پر دھمبالی کرنے سے مصیبت ٹل جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: تین برس بعد حضرت بابا نصیب الدین غازی کے عرس پر دمبالی کا اہتمام
واضح رہے کہ بابا نصیب الدین حضرت سلطان العارفین کے خاص مرید رہے ۔بابا نصیب الدینؒ کے بارہ سو خلفاء رہے ہیں، جن میں تقریباً 30 خُلفاء ان کے آستانہ عالیہ میں ہی مدفون ہیں، جبکہ دیگر کئی خلفاء کے مقبرے وادی کے مختلف اضلاع میں موجود ہیں بتایا جاتا ہے کہ بابا نصیب الدین غازی (رح) ڈول بجا کر لوگوں کو جمع کرکے اسلام کی دعوت دیتے تھے۔