ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر ٹریڈ شو 2024 میں مختلف ریاستوں کے کاروباریوں کی شرکت - Trade Show In Srinagar - TRADE SHOW IN SRINAGAR

سرینگر میں کشمیر ہریٹیج آرٹس ایمپوریم میں جموں وکشمیر ٹریڈ شو 2024 کا اہتمام کیا گیا ہے۔ قومی سطح کے اس میلے میں نہ صرف جموں وکشمیر بلکہ ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے کاروباری بھی اپنے مصنوعات کو لےکر شرکت کر رہی ہیں۔

TRADE SHOW IN SRINAGAR
کشمیر ٹریڈ شو 2024 "میں مختلف ریاستوں کے کاروباریوں کی شرکت (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 7:35 PM IST

سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سرینگر میں ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے اس تجارتی میلے میں پنجاب ،دہلی،گجرات، راجستھان ،منی پور،,میگھالیہ،بہار ،لداخ،اروناچل پردیش اور مدھیہ پردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کاروباریوں نے بھی اپنے اپنے اسٹال قائم کئے ہیں۔

کشمیر ٹریڈ شو 2024 میں مختلف ریاستوں کے کاروباریوں کی شرکت (etv bharat)

ایسے میں ان اسٹالز پر روزمرہ کی استعمال کی چیزیں، آرائش و زیبائش اور کھانے پینے کی چیزیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ وہیں کشمیر کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے مختلف دستکاری مصنوعات اور ووڈ کارونگ کے کئی خاص ڈیکوریٹڈ اٹمز اور جیلوری نمائش کا حصہ ہیں۔

میلے میں مختلف پکوانوں کے اسٹال بھی دیکھنےکو مل رہے ہیں۔جس میں خواتین کی جانب سے بنائے جارہے کشمیری وازوان کے کئی ذائقہ دار پکوانوں کا مزا بھی لیا جاسکتا ہے۔ جبکہ یہاں کشمیر کے ابھرتے ہوئےخواتین انٹرپرنیوز نے بھی اپنے اشیاء نمائش میں رکھی ہیں ۔

میلے میں شریک یہ خواتین کاروباری سرکاری کے اس اقدام سے کافی مطمئن اور خوش نظر آرہی ہیں ۔ یہ خواتین کہتی ہیں اس طرح کے میلے تجارتی اعتبار سے کافی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس سے نہ صرف مصنوعات فروخت کرنے کا بہتر پلٹ فارم مہیا ہوتا ہے بلکہ ایک دوسرے کے تجربات اور خیالات کو بھی ساجا کرنے کا موقع ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سرینگر میں نمائش کا اہتمام

اس ٹریڈ شو میں بڑی تعداد میں لوگ بھی مشاہدہ کرنے کے لیے آرہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے علاوہ سیاح بھی یہاں آکر اپنی پسند کے مطابق چیزیں خریدتے دیکھے جارہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے اس طرح کے میلے کافی اہمیت حامل ہیں۔ایک تو منفرد قسم کے چیزیں دیکھنے کو ملتی وہیں ملک کی دیگر جگہوں کے مشہور دستکاری مضنوعات پرکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔واضح رہے 20جون سے شروع ہوکر قومی سطح کا یہ میلہ رواں ماہ کی 26 تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.