پلوامہ: ضلع افسر پلوامہ منظور احمد کی قیادت میں محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ نے ضلع میں غیر قانونی کانکنی کو روکنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کررہا ہے۔ جیولوجی اینڈ مائننگ کی ٹیمیں نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں خاص طور پر ہاٹ سپاٹ پر مسلسل مہم چلا رہی ہیں تاکہ ضلع میں غیر قانونی کانکنی کو روکا جا سکے۔
محکمہ نے ضلع میں بھاری مشینری سمیت تقریباً 211 گاڑیاں ضبط کرلی گئی ہے جبکہ 72 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کی ہدایت پر محکمہ خاص طور پر رات کے اوقات میں کام کر رہا ہے تاکہ غیر قانونی کانکنی کو روکا جاسکے۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ منرل آفیسر پلوامہ منظور احمد نے کہا کہ محکمہ نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران بھاری مشینری سمیت 211 گاڑیوں کو ضبط کرکے 72 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے جو سرکاری خزانے میں جمع کیا گیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ مائننگ مافیا کے خلاف ضلع میں غیر قانونی کانکنی روکنے کے لیے سخت کارروائی کر رہا ہے اور یہ مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کانکنی کا سلسلہ جاری
ڈی ایم او پلوامہ منظور احمد نے کہا کہ ضلع میں کانکنی کو قانونی طریقے سے بھی کیا جاتا ہے جس کے لئے اس کام سے وابستہ افراد کو لائسنس دی جاری ہے۔