ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر، ایل او سی اور آئی بی پر اے آئی کیمرے نصب - AI CAMERAS ON JK BORDER

عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کی فوری شناخت کو ممکن بنانے کے لیے ایل او سی اور آئی بی پر AI کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

جموں کشمیر، ایل او سی اور آئی بی پر AIکیمرے نصب
جموں کشمیر، ایل او سی اور آئی بی پر مصنوعی ذہانت والے کیمرے نصب (Photo Courtesy: Indian Army)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2024, 2:31 PM IST

Updated : Nov 7, 2024, 3:03 PM IST

جموں کشمیر، ایل او سی اور آئی بی پر اے آئی کیمرے نصب (Photo Source: Indian Army)

جموں: حالیہ عسکری حملوں کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور انٹرنیشنل بارڈر (آئی بی) پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ راجوری کے حساس علاقوں میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔ اس علاقے سے گزرنے والا راستہ 1990 سے 2003 تک عسکریت پسندوں کے لیے ایک معروف گزرگاہ رہا ہے اور حالیہ برسوں میں یہاں دوبارہ سرگرمی دیکھی گئی ہے۔

بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ مل کر ایل او سی، آئی بی پر دراندازی روکنے اور ممکنہ حملے ناکام بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ آرٹیفشل انٹیلیجنس پر مبنی جدید کیمرے رئیل ٹائم میں مشتبہ سرگرمیوں کے علاوہ (مطلوب یا مشتبہ) چہروں کی شناخت کرنے کے اہل ہیں۔ جس سے ان کی کارکردگی عام کیمروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ مزید یہ کہ سرحد کے قریب ہر گاڑی اور ہر شخص کی سخت جانچ کی جا رہی ہے اور نگرانی میں کتوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ AI ٹیکنالوجی نے ایل او سی اور آئی بی کے اردگرد سکیورٹی میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس سے جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر امن و امان بہتر کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ قبل ازیں، سرحد پر اسمارٹ فینسنگ بھی نصب کی گئی ہے جس سے سرحد پر زمینی و فضائی نگرانی میں مدد مل سکے گی۔ یاد رہے کہ سرحد پر دراندازی کے علاوہ گزشتہ برسوں کے دوران ڈرونز کے ذریعے سرحد کے اِس پار ہتھیار، منشیات اسمگل کرنے کے کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دراندازی کو روکنے کے لیے سرحد پر اسمارٹ فینسنگ

Last Updated : Nov 7, 2024, 3:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.