ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں بجلی کرنٹ لگنے سے تین بھیڑ ہلاک - JAMMU KASHMIR RAIN - JAMMU KASHMIR RAIN

Sheep Electrocuted in Tral ترال، پلوامہ کے ایک شہری کا دعویٰ ہے کہ بجلی ترسیلی لائن کے راست رابطے میں آکر ان کے تین بھیڑ ہلاک ہو گئے جبکہ محکمہ بجلی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں تحقیق کریں گے کہ آیا بھیڑ واقعی بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے یا آسمانی بجلی گرنے سے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 1:10 PM IST

بجلی کرنٹ لگنے سے تین بھیڑ ہلاک

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں گونہ کوچہ، ترال علاقے میں تین بھیڑ اس وقت ہلاک ہو گئے جب مبینہ طور پر وہ بجلی کی ترسیلی لاین کے راست رابطے میں آ گئے۔ متاثرین، مقامی باشندوں کی اطلاع پر محکمہ شیپ ہسبنڈری کے ملازمین بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بھیڑ امیر آباد علاقے کے ایک شہری بشیر احمد کے تھے جو انہیں ایک خانہ بدوش بکروال سے خرید کر گھر کی جانب لا رہا ہے تھا تاہم گونہ کوچہ نامی جگہ پر پہنچتے ہی قریب پندرہ بھیڑ ترسیلی لائن کے رابطے میں آ گئے اور سخت کوششوں کے نتیجے میں مقامی باشندے ایک درجن کو بچانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ بجلی کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے تین بھیڑ ہلاک ہو گئے۔

ادھر، محکمہ بجلی کے عہدیداروں نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا جبکہ متاثرہ شہری بشیر احمد حجام نے انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حادثے کے لیے محکمہ بجلی کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کی وجہ سے ان کے بھیڑ ہلاک ہوئے اور ان کا شدید مالی نقصان ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بجلی ترسیلی لائن زمین کے اس قدر نزدیک تھی کہ بھیڑ ہلاک ہو گئے تاہم تاہم بجلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور یہ گماں بھی ہو سکتا ہے کہ شاید یہ بھیڑ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے ہوں؟ تاہم حتمی رپورٹ فائل کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Poonch Electrocution incident پونچھ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک، پانچ دیگر زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.