ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کے ریاسی ضلع میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت

Three Family Members Died in Reasi: جموں ڈویژن کے ریاسی ضلع میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی۔ امدادی کارکنوں کی جانب ملبہ سے لاشیں نکالی گئیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Three family members died in reasi district of jammu division

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 11:27 AM IST

Updated : Mar 4, 2024, 12:51 PM IST

ریاسی، جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں اتوار کو ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں خستہ حال مکان کے گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور اس کی تین بیٹیاں شامل ہیں۔ تینوں بیٹیوں کی عمریں پانچ سے دو سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں:

ادھمپور میں کچا مکان گرنے سے خاتون لقمہ اجل، شوہر زخمی

درحقیقت، جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں یکم اور 2 مارچ کو درمیانی شب سے بھاری بارش ہوئی۔ جموں خطہ کے مختلف حصوں میں تیز آندھی اور ژالہ باری کی وجہ سے رہائشی مکانات سمیت کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ ریاسی واقعہ میں، چاسانہ تحصیل کے کندردھن موہرا گاؤں میں شدید بارش کے بعد ایک مکان گر گیا۔

اس حادثہ میں گھر میں رہنے والی فلاح اختر (30)، اس کی بیٹیاں نسیمہ (5)، سفینہ کوثر (3) اور ثمرین کوثر (2) کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ خاندان کے دو بزرگ افراد - کالو (60) اور اس کی بیوی بانو بیگم (58) بھی اس واقعہ میں زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے ملبہ سے لاشیں نکال لی ہیں۔ لاشوں کو اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 4, 2024, 12:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.