ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں براؤن شوگر سمیت تین منشیات فروش گرفتار - Brown Sugar Seized - BROWN SUGAR SEIZED

Three drug peddlers arrested in Baramulla بارہمولہ ضلع میں پولیس نے ایک ناکے چیکنگ کے دوران منشیات فروشوں کی تحویل سے 30گرام براؤن شوگر ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

منشیات
منشیات فروش گرفتار (تصویر: جموں کشمیر پولیس)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 1:17 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منشیات کے خاتمے کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک پارٹی نے کنیس پورہ، سنگھ پورہ کراسنگ پر قائم ایک ناکے پر تین افراد کو روک کر ان کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 30 گرام ممنوعہ براؤن شوگر برآمد کیا گیا۔

بارہمولہ پولیس نے انہیں موقع پر ہی حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن بارہمولہ منتقل کر دیا جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کی عاقب سلام بٹ ولد عبدالسلام، یاسر احمد بٹ ولد فیاض احمد ساکان شیروانی کالونی، خواجہ باغ اور سمرن جیت سنگھ ولد پرمیندر سنگھ ساکنہ سنگھ پورہ کلاں، بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ کیس کی مناسبت سے پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران بارہمولہ ضلع میں نہ صرف بھارتی مقدار میں منشیات کو ضبط کیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں وہیں بارہمولہ پولیس کی جانب سے ڈوزیئر تیار کیے جانے کے بعد درجن سے زائد ’عادی اور مطلوب‘ منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت وادی سے باہر کی جیلوں میں قید رکھا گیا ہے۔ جموں کشمیر پولیس نے عوام سے منشیات کے خلاف جاری جنگ میں پولیس اور انتظامیہ کا تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار - Action Against Drug Peddler

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.