منڈی: آستانہ عالیہ پر خطہ پیر پنجال ہی نہیں بلکہ یو ٹی جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ بیرون ریاستوں سے بھی زائرین نے ہزاروں کی تعداد میں حاضری کا شرف حاصل کیا اور اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ غور طلب رہے کہ اگرچہ میدانہ تا سیڑھی چوہانہ اور منڈی تا سیڑھی چوہانہ سڑکوں کی ابتر حالت کے سبب زائرین کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔
جس پر گاڑیاں چلنا تو درکنار اس سڑک پر پیدل سفر کرنا بھی کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔ تاہم باوجود اتنی مشکلات کے عقیدت مندوں کی نے بڑی تعداد میں عرس پاک میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔ واضع رہے عُرس پاک میں حسب سابق پہلے روز قرآن خوانی خطمات و معظمات ذکر و اذکار کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ دوسرے روز ضلع بھر سے شرکت فرما علماء کرام نے اولیاء اللہ کی سیرت پر مفصل بیانات سے لوگوں کو مستفید کیا۔
وہی تیسرے روز سلواة سلام و خصوصی دعا کے ساتھ تین روزہ عرس پاک اختتام پذیر ہوا۔ جس میں ملک بھر کے ساتھ ساتھ بلخصوص جموں و کشمیر میں امن خوشحال اور بھائی چارہ کے لیے دعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مذہبی سیاحت کو فروغ دینے میں سخی زین الدین ولیؒ کی درگاہ کا اہم کردار
اس حوالے سے اطہر شاہ ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین اور سید پیر بابا اطہر شاہ رحمت اللہ کے اہل خانہ کے سلسلہ سے وابستہ سید تاویر حسین شاہ نے کہا کہ عُرس پاک میں ہرسال کی طرح امسال بھی ہزاروں کی تعداد میں زائرین شریک ہوئے۔ جن کے لیے یہاں تمام تر انتظامات کا بدوبست کیا گیا تھا اور عرس پاک کے اختتام پر زائرین میں تبرکات بھی تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انتظامات کی جانب سے دیگر تمام تر انتظامات باہم رکھے گئے تھے۔