ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نوجوانوں میں آن لائن جوے کا بڑھتا رجحان قابل تشویش، سرکار ان اپیس پر پابندی عائد کرے، میرواعظ

میرواعظ نے کئی نوجوانوں کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے نوجوانوں لاکھوں روپے گنوا دئے ہیں۔

میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق
میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق (فائل فوٹو: ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

Updated : 10 minutes ago

سرینگر : میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے کشمیر کی نوجوان نسل میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کی آڑ میں یعنی آن لائن جوا کے بڑھتے ہوئے رحجان پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کیا اور کہا یہ بات حد درجہ افسوسناک ہے کہ ہمارا سماج جو پہلے ہی منشیات کی تباہ کن لت میں مبتلا ہوچکا ہے اب ایک اور وبا نے نوجوانوں میں آن لائن جوے کی صورت میں یہاں جڑ پکڑ لی ہے ۔

میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق (Video Source: ETV Bharat)

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ج میرواعظ نے کہا کہ ہمارے نوجوان پیسے کے لالچ میں ان ایپسس خصوصاً ڈریم 11 اور مائی الیون وغیرہ میں پیسہ لگا کر اپنا مستقبل تباہ کررہے ہیں اور حد یہ ہے کہ کچھ خاندانوں کو اپنے گھروں کو بیچنے پر مجبور ہونا پڑا ہے اور کچھ اپنے عزیزوں کی جانب سے اٹھائے گئے قرضوں کے بوجھ تلے دب گئے ہیں ۔

میرواعظ نے کئی نوجوانوں کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے نوجوانوں نے اس جال میں پھنس کر لاکھوں روپے گنوا دیئے ہیں ۔

انہوں نے قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں واضح کیا کہ اسلام میں شراب اور جوے جیسی لعنت کو قطعاً حرام قرار دیا گیا ہے اور یہ نہ صرف ہماری زندگیوں کو تباہ کرتا ہے بلکہ ہماری روحانی اور اخلاقی قدروں کو بھی پامال کرتا ہے اور اس طرح ہمارے سماج اور معاشرے کا تانا بانا تیزی سے بکھر رہا ہے۔

میرواعظ نے کہا کہ کشمیر میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح چالیس فیصد سے تجاوز کرگئی ہے اور بہت سے لوگ مایوسی کی صورت میں اور نوکریاں نہ ملنے کے باعث آن لائن جوے جیسا خطرناک راستہ اختیار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کیلئے بہترین مواقع کی ضرورت ہے نہ کہ ایسے راستے جو ان کے مالی حالت کے ساتھ ساتھ ان کے مستقبل کا بھی بربادی کا باعث بن سکیں ۔

مولوی محمد عمر فاروق نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان اپیس پر پابندی عائد کردے جبکہ تلنگانہ ، آسام ، اڈیسہ، آندھرا پردیش، سکم اور ناگالینڈ جیسی ریاستوں نے پہلے ہی ان جوے کی اپیس پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ اس اقدام کے ذریعے ہی ہم اپنے نوجوان نسل اور معاشرے کو مزید تباہی سے بچا سکتے ہیں

اس دوران میرواعظ نے علما ، ائمہ مساجد اور والدین پر زور دیا کہ وہ اس نازک صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اسکے انسداد اور نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کیلئے آگے آئیں۔انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوںکو سوشل میڈیا پر گھنٹوں وقت ضائع کرنے کے عمل سے روکنے کی کوشش کریں۔انہوں نے ملت کشمیر پر زور دیا کہ وہ ان خطرات کا احساس کریںاور اپنے نوجوانوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے اجتماعی طور پر انسدادی کوششیں بروئے کار لائیں۔

Last Updated : 10 minutes ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.