ETV Bharat / jammu-and-kashmir

افضل گورو کی پھانسی کے بارے میں پہلے ہی عمر عبداللہ کو آگاہ کیا گیا تھا۔ وحید الرحمان پرہ - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

پی ڈی پی امیدوار وحیدالرحمان پرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ افضل گورو کی پھانسی سے متعلق عمر عبداللہ کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا اور عمر عبداللہ نے ہی تجویز کیا تھا کہ افضل گورو کو سرما میں پھانسی دی جائے تا کہ لوگ گھروں سے باہر نہ نکل سکیں۔

وحید الرحمان پرہ
وحید الرحمان پرہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 6:38 PM IST

وحید الرحمان پرہ (Etv Bharat)

پلوامہ: جنوبی کشمیر میں اس وقت سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ حلقہ پلوامہ میں کل 12 امیدوار میدان میں ہیں جن میں نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے بھی شامل ہیں۔ وہیں، پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ بھی میدان میں ہیں جو اپنے انتحابی مہم زور شور سے جاری رکھیں ہوئے ہیں۔ آج انھوں نے اپنے انتخابی مہم پروگرام کے تحت ڈانگرپورہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا اور کہا کہ قصبہ پلوامہ کو ہروقت ہر لحاظ سے نظر انداز کیا گیا ہے جس کی ترقی کے لئے میں کام کروں گا۔

اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو افضل گورو کی پھانسی کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کیا گیا تھا جبکہ عمر عبداللہ نے یہاں سے رائے دی تھی کہ، ان کو موسم سرما میں پھانسی دی جائے تاکہ عوام گھروں سے باہر نہ نکل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پلوامہ کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا گیا اور اس کو دوسرے ناموں سے بدنام کیا گیا ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ رواں ماہ کی 18 تاریخ کو پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہونے جارہی ہے جس کے پیش نظر امیدوارں نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور ووٹروں کو لبھانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.