پلوامہ: ضلع پلوامہ میں محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ کی جانب سے ضلع کے کئی علاقوں میں کانکنی کی اجازت دی گئی تاہم کئی علاقوں میں غیر قانونی کانکنی انجام دی جارہی ہے جس کو قابو میں کرنے کے لئے محمکہ کی ٹیمیں متحرک نظر آرہی ہیں۔ ضلع پلوامہ کے بھواونتی علاقے میں بھی اگرچہ محمکہ کی جانب سے کانکنی کی اجازت دی گئی ہے تاہم بھاری مشینری کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ دیکھا جارہا ہے کہ علاقے میں کانکنی کرنے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے ضلع کے قدرتی وسائل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ علاقے میں کانکنی کرنے کے لئے 10 ایل این ٹیز کا استعمال کیا جارہا ہے جو سراسر کانکنی کرنے کی اپیل اجازت کی خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں غیر قانونی کانکنی کو روکنے کے لیے محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ متحرک -
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنہوں نے بھی کانکنی کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اس طرح کی کارروائی یہاں بھی انجام دی جائے گی۔