سرینگر( جموں و کشمیر): جموں و کشمیر پولیس کی سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سرینگر نے سرینگر کی این آئی اے کی ایک عدالت میں ایک مفرور عسکریت پسند سمیت دو ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی۔
ایس آئی یو کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: 'آج این آئی اے سرینگر کی عدالت میں پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 37/2023 میں یو اے (پی) کی متعلقہ دفعات کے تحت دو ملزموں کے خلاف ایک چارج شیٹ دائر کی گئی'۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ یہ چارج شیٹ محمد رنگریز ولد عبدالرشید رنگریز (عسکریت پسند معاون) ساکن فرودس کالونی بٹہ مالو جو اس وقت سینٹرل جیل سرینگر میں جوڈیشل ریمانڈ ہیں اور مومن گلزار میر ولد گلزار احمد میر ساکن عیدگاہ سرینگر، جو فعال مفرور اے زمرے کا عسکریت پسند ہے، کے خلاف دائر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: راجوری حملہ کیس: تین مفرور پاکستانی ہینڈلرز سمیت پانچ کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل
موصوف ترجمان نے کہا: 'معزز عدالت سے التجا ہے کہ وہ سی آر پی سی کے سیکشن 299 کے تحت اس کا نوٹس لیں'۔انہوں نے کہا کہ اس کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 16 مارچ 2024 مقرر کی گئی ہے۔
(یو این آئی)
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">