ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے اسکولوں میں 8 جولائی سے گرمائی تعطیلات - Summer Vacations in Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 30, 2024, 10:51 PM IST

Ten days summer vacations in Kashmir محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اتوار کو تمام اسکولوں کے لیے 8 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

سرینگر: وادی کشمیر میں موسم گرما کے سبب انتظامیہ نے بارہویں جماعت تک سرکاری و بجی تعلیمی اداروں میں دس روز کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیلات 8 جولائی سے 17 جولائی تک ہوں گے۔ محکمہ تعلیم کے ناظم تصدق حسین میر نے آج اس ضمن میں ایک حکمنامہ جاری کیا۔ حکمنامے میں ناظم تعلیم نے لکھا کہ محکمے کے اعلی حکام کی اجازت کے بعد محکمے نے فیصلہ کیا کہ کشمیر میں بارہمویں جماعت تک تعلیمی اداروں میں 8 جولائی سے 17 جولائی تک گرمائی تعطیلات ہوں گے۔

ڈی ایس ای کے نے ایک حکم میں کہا کہ مجاز اتھارٹی کے ذریعہ منظوری سے آگاہ کیا گیا۔ احکامات کے مطابق کشمیر ڈویژن میں کام کرنے والے ہائیر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری اور نجی تسلیم شدہ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 08 جولائی 2024 سے 17 جولائی 2024 تک ہوں گی"۔

واضع رہے کہ وادی میں رواں دنوں گرمی میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں یکم جولائی سے 7 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.