ETV Bharat / jammu-and-kashmir

طارق حمید قرہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ مقرر - TARIQ HAMEED KARRA NEW JKPCC CHIEF - TARIQ HAMEED KARRA NEW JKPCC CHIEF

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ایک ہلچل مچی ہوئی ہے۔ جموں کشمیر میں انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی جہاں عوام بہت مسرور نظر آرہی ہے تو دوسری جانب پارٹیوں میں لیڈران کے عہدے بھی بدلے جا رہے ہیں۔ اسی کڑی میں اہم پیش رفت کے تحت آل انڈیا کانگریس نے وقار رسول وانی کی جگہ سینئر لیڈر طارق حمید قرہ کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔

طارق حمید جے اینڈ کے پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ مقرر
طارق حمید جے اینڈ کے پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ مقرر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 16, 2024, 10:57 PM IST

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کے اعلان کے ساتھ، ہی جموں کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جارہی ہیں۔ ایک اہم پیش رفت کے تحت آل انڈیا کانگریس نے وقار رسول وانی کی جگہ سینئر لیڈر طارق حمید قرہ کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔

طارق حمید جے اینڈ کے پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ مقرر
طارق حمید جے اینڈ کے پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ مقرر (ETV Bharat)

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق سینئر رہنماؤں تارا چند اور سابق وزیر رمن بھلا کو جموں کشمیر پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت جمعہ کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا نے آج دہلی میں منعقدہ پریش کانفرنس میں جموں و کشمیر میں تین مرحلوں کے تحت اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا جس کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر، دوسرا 25 ستمبر اور تیسرا مرحلہ یکم اکتوبر کو ہوگا۔ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

طارق حمید قرہ، سابق رکن پارلیمنٹ و سابق وزیر جموں کشمیر کو جے کے پی سی سی کا صدر مقرر کیا گیا ہے، جب کہ تارا چند اور رمن بھلا کو ورکنگ پریزیڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ کانگریس صدر نے وقار رسول وانی کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کا خصوصی رکن مقرر کیا ہے۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں 10 سال قبل یعنی سال 2014میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ اس وقت جموں کشمیر کی 87سیٹوں پر انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں یو ٹی لداخ بھی شامل تھا اور پی ڈی پی نے 28، بی جے پی نے 25 اور نیشنل کانفرنس نے 15سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔ جبکہ کانگریس 12سیٹوں پر کامیاب رہی تھی تاہم اب حد بندی کے بعد جموں کشمیر میں 90 اسمبلی سیٹوں پر انتخابات منعقد ہونگے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.