ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سید فخرالدین حامد نے ایس ڈی ایچ کوکرناگ کا اچانک معائنہ کیا - سید فخرالدین حامد

ضلع ترقیاتی کمشنر سید فخرالدین حامد نے آج سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کوکرناگ کا اچانک معائنہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ جائزا لیا، جن میں کیجولٹی وارڈ، آئی پی ڈی، ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔

سید فخرالدین حامد نے ایس ڈی ایچ کوکرناگ کا اچانک معائنہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 6:42 PM IST

سید فخرالدین حامد نے ایس ڈی ایچ کوکرناگ کا اچانک معائنہ کیا

کوکرناگ: وادئ کشمیر میں جہاں حالیہ برفباری کے نتیجے میں عام زندگی متاثر ہوئی ہے، وہیں برفباری کے بعد پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ اننت ناگ متحرک ہوئی ہے۔ ضلع بھر میں مختلف رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے۔ عام لوگوں تک بجلی، پانی اور طبی سہولیات کی رسائی کو یقینی بنانا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

غور طلب ہو کہ برفباری کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سید فخرالدین حامد نے آج سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کوکرناگ کا اچانک معائنہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا جن میں کیجولٹی وارڈ، آئی پی ڈی، ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے کے ساتھ ساتھ متعدد مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہو کہ ضلع ترقیاتی کمشنر سید فخرالدین حامد نے ہیٹنگ سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں حفظان صحت کے حالات کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی چوبیس گھنٹے موجودگی کو یقینی بنانے پر زور دیا، تاکہ مریضوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے طبی دیکھ بھال کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.