ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر، 1200 پولنگ اسٹیشن پر ڈیڑھ لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ - Plantation During Polls - PLANTATION DURING POLLS

ضلع شوپیاں میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو ووٹنگ کی ترغیب دینے کی غرض سے سویپ (آگاہی) پروگرامز کا انعقاد جاری ہے۔

ا
پی کے پولے، چیف الیکشن آفیسر (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 6:51 PM IST

شوپیاں میں سویپ آگاہی پروگرام منعقد (ای ٹی وی بھارت)

شوپیاں (جموں کشمیر) : جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر، پی کے پولے نے اعلان کیا ہے کہ اس بار جموں و کشمیر کے 1200 پولنگ اسٹیشن پر، اسمبلی انتخابات کے دوران، تقریباً ڈیڑھ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ڈگری کالج میں منعقدہ ایک سویپ پروگرام کے دوران کیا۔

سویپ (آگاہی) پروگرام کے دوران پی کے پولے نے شوپیاں ضلع کے باشندوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے باشندوں نے گزشتہ (لوک سبھا) انتخابات میں سبھی ریکارڈ توڑ دئے تھے اور اس بار بھی وہ نئے ریکارڈ قائم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے اور ووٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر پی کے پولے نے ضلع کے گاگرن علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ سویپ پروگرام میں بھی شرکت کی، جہاں عوام کو ووٹنگ کے عمل اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ووٹنگ سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے متعدد پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں تاکہ عوام کو انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں دس برس بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے کے تحت 18ستمبر کو جبکہ دوسرے مرحلے کے تحت 25ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور نتائج کا اعلان 8اکتوبر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان میں ووٹنگ کی اہمیت پر زور، ضلع انتظامیہ کی جانب سے آگاہی ریلی کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.