ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں بی جے پی کے کارکنان اور رہنماوں کا جشن - LOK SABHA ELECTION RESULT 2024 - LOK SABHA ELECTION RESULT 2024

جموں کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ایگزٹ پول کے رجحانات سامنے آنے کے بعد سے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے ضلع پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر جم کر جشن منایا۔

جموں میں بی جے پی کے کارکنان اور رہنماوں کا جشن
جموں میں بی جے پی کے کارکنان اور رہنماوں کا جشن (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 9:08 PM IST

جموں:جموں میں واقع بی جے پی دفتر میں تہوار کا ماحول ہے۔ بی جے پی کارکنان دن میں دیوالی منا رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی کامیاب ہو گئی ہے۔ کارکنان انتخابات میں بی جے پی کی جیت سے بہت پرجوش ہیں اور پٹاخے پھوڑ کر جشن منا رہے ہیں۔

جموں میں بی جے پی کے کارکنان اور رہنماوں کا جشن (etv bharat)

جموں پارلیمانی سیٹ اور ادھپور سیٹ پر جیت کے بعد جشن کا ماحول ہے۔مٹھائیاں تقسیم کی جانے لگیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی یوتھ مورچہ کے کارکنان نے ریاستی دفتر میں دڈھول کی دھند پر رقص کیا ۔ریاستی صدر راویندر رینہ نے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی۔ بی جے پی ریاستی صدر نے کہا کہ ملک کے عوام نے واضح کر دیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ لوگ ذات پرستی کی سیاست کریں۔ وہ صرف ترقی کے نام پر ووٹ دیں گے ذات اور مذہب کے نام پر نہیں جسکی بدولت تیسری مرتبہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جگل کشور شرما کو لوگوں نے پارلیمنٹ بیجھنے میں کامیابی حاصل کی ۔

بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اس انتخابی نتائج کے بعد جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرکے سرکار بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ وہیں انہوں نے آزاد امیدوار انجینئر رشید، این سی لیڈر آغا روح اللہ اور میاں الطاف کو جیت پر مبارکبادی پیش کی

انہوں نے کہا کہ ملک میں بی جے پی کی شاندار جیت کے بعد ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے جشن منایا۔۔اس موقع پر بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے مزید کہا کہ جس طرح سے بی جے پی نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے وہ قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کی ہار تسلیم

انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی نے ہمیشہ عوام کی بات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی سرکار نے ہمیشہ لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر کام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.