پلوامہ: جنوبی کشمیر کا ضلع پلوامہ جہاں محتلف میوہ جات ، سبزیاں اور دیگر چیزوں اگائی جاتی ہے جن کو ملک بھر میں فروخت کیا جاتا ہے جب کہ زراعت شعبہ سے وابستہ افراد کی وقت وقت پر وزیراعظم یا لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔
وہیں پلوامہ کے زڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ریٹائر سینئر لیکچرر میتھمیٹکس سعید جاوید احمد نے حکومت کے ان اقدامات سے حوصلہ پا کر پہلی مرتبہ اپنے کھیت میں سورج مکھی اگانے میں کامیابی حاصل کی۔
اس حوالے سے سعید جاوید احمد نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے لوگ باغبانی کے شعبے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور زراعت کے شعبے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں دستیاب مصنوعات ملاوٹ شدہ ہوتی ہیں جو وادی میں لوگوں کی صحت کو متاثر کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں نوجوان زراعت اور تربوز کی کاشت کی جانب راغب
جاوید احمد نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ محکمے جموں و کشمیر میں باغبانی اور زراعت کے شعبے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور ان شعبوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے لیے مرکزی معاونت والی کئی سکیمیں شروع کی گئی ہیں اور لوگوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو ان سکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
واضح رہے کہ ضلع کی اکثریت آبادی زراعت شعبہ سے وابستہ ہے جبکہ بلواسطہ یا بلا واسطہ لاکھوں لوگ اسے شعبہ سے روزگار حاصل کر رہے ہیں اور یہ ضلع کے لوگوں کی کمائی کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔