پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پُتریگام گاؤں سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ سنینہ گلزار سافٹ بال کھیل میں نیشنل سطع پر جموں کشمیر کے ٹیم کی نماٸندگی کریں گی۔ سنینہ گلزار مختلف قسم کے کھیل کود میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا چکی ہیں۔ اب سافٹ بال کھیل میں بھی بہترین کارکردگی پیش کر رہی ہیں۔ اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت وہ نئی بلندیوں کو چُھو رہی ہیں۔
سنینہ کا کہنا ہے کہ وہ مخلتف کھیلوں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا چکی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے نگروٹہ میں سافٹ بال کھیل کے ٹراٸلز میں حصہ لیا۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد سنینہ کو جموں کشمیر سافٹ بال ٹیم کی کپتان بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود ہر انسان کے لیے ضروری ہے۔ کھیل کود سے نہ صرف انسان جسمانی طور صحت مند رہتا ہے بلکہ ذہنی طور پر بھی چُست رہتا ہے۔
سنینہ کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی کھیل کود کا شوق تھا اور وہ ہر ایک کھیل میں حصہ لیتی تھیں اور آج وہ ایک اچھا مقام حاصل کرکے نہ صرف اپنے گاؤں کا بلکہ پورے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ لڑکیوں کو سامنے آکر کھیل کود میں حصہ لینا چاہے کیونکہ موجودہ دور میں لڑکیاں کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ممتاز کے شاندار کھیل کی بدولت ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے پولینڈ کو شکست دی
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں میں کافی زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ زندگی کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔ ہر ایک سرپرست کو چاہے کہ وہ اپنی بچیوں کا ساتھ دے کر انہیں بھی زندگی میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرے۔