ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کے اسکولوں میں یکم جون سے گرمائی تعطیلات - Summer Vacation In Jammu Schools - SUMMER VACATION IN JAMMU SCHOOLS

Summer Vacation In Jammu Schools From June 1 گرمی کی شدید لہر کے درمیان، ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے اسکولوں میں یکم جون تا 16 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 10:28 PM IST

جموں: جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر، جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کو جموں ڈویژن کے گرمائی علاقے میں سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں کے لیے یکم جون سے 46 دن کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ جموں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ان اسکولوں میں یکم جون سے 16 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں ڈویژن کے گرمائی علاقے میں آنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں میں یکم جون 2024 سے 16 جولائی 2024 تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران طلباء کی آن لائن رہنمائی کے لیے تمام اساتذہ کو دستیاب ہونا چاہیے۔ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شیڈول پر عمل کرنے میں سکول کے سربراہ یا تدریسی عملے کی جانب سے کوئی کوتاہی کی گئی تو قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ حال ہی میں جموں میں گرمیوں کی چھٹیاں 8 جون سے شروع ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.