ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امن دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی سوین - JKDGP RR swain

JKDGP visits CTC ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین نے ہفتے کے روز لیتہ پورہ علاقے میں قائم کمانڈو ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر سٹاف اور تربیت حاصل کرنے والوں کے عزم کو سراہا۔

ڈی جی پی سوین
ڈی جی پی سوین
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 10, 2024, 3:05 PM IST

اونتی پورہ: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین نے ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے لیتہ پورہ علاقے میں قائم کمانڈو ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر سٹاف اور تربیت حاصل کرنے والوں کے عزم کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کوپریشان کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین نے ہفتے کے روز کمانڈو ٹریننگ سینٹر لیتہ پورہ کا دورہ کیا اور وہاں پر تربیت حاصل کرنے والے جوانوں سے ملاقی ہوئے۔
پولیس سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ جو عناصر عوام کو پریشان کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان رکاوٹوں کو دور کرنا ناگزیر بن گیا ہے، اور یہ کہ ایسی قوتوں کے خلاف سخت کارروائیاں بھی عمل میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ تعمیر وترقی اور سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔

ڈی جی پی نے کہا کہ ہمیں بے گناہوں کی حفاظت اور ان کی مدد کرتے ہوئے مجرموں کے ساتھ سختی برتنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبلوں کی آئندہ بھرتی میں ایس پی اوز کے لئے 15فیصد ریزرویشن کا انتظام کیا گیا اور پولیس محکمہ مستقبل میں بھی مزید فلاحی اقدامات کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: عسکریت پسندوں کی طرح ہی منشیات فروشوں کی بھی زمرہ بندی کی جائے گی: پولیس سربراہ

ڈی جی پی نے تربیت کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رنگروٹھوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس سے قبل ڈی جی پی نے تربیتی سینٹر میں فائرنگ رینج کا معائنہ کیا اور سینٹر میں موجود دیگر تربیتی سہولیات کا بھی بچشم جائزہ لیا۔ پولیس سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ جوانوں کے خلوص ، لگن اور محنت سے متاثر ہوا ہوں۔انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی آی جی جنوبی کشمیر الطاف احمد خان، ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.