ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر پولیس نے آن لائن پروپگنڈہ مہم چلانے کے الزام میں متعدد افراد کے گھروں پر چھاپے مارے - SRINAGAR POLICE

سرینگر میں پولیس نے متعدد افراد کے مکانوں کی تلاشی لی جن پر سماجی رابطہ ویب سائٹس پر جھوٹی اطلاعات پھیلانے کا الزام ہے۔

سرینگر پولیس نے آن لائن پروپگنڈہ مہم چلانے کے الزام میں متعدد افراد کے گھروں پر چھاپے مارے
سرینگر پولیس نے آن لائن پروپگنڈہ مہم چلانے کے الزام میں متعدد افراد کے گھروں پر چھاپے مارے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2024, 2:06 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر میں پولیس نے ہفتے کے روز سری نگر شہر میں متعدد مقامات پر کئی افراد کے مکانوں کی تلاشی لی جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ جھوٹ پر مبنی اطلاعات پھیلارہے تھے جن سے نقص امن کا خطرہ رہتا ہے۔ سری نگر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ تلاشیاں پولیس اسٹیشن شیرگڑی کے دائرہ اختیار میں غیر قانونی سرگرمیاں کی روک تھام سے متعلق ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 13 کے تحت درج کیس (ایف آئی آر نمبر 65/2024) کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر کی گئیں۔

بیان کے مطابق تحقیقات میں ان افراد کو نشان زد کیا گیا ہے جو مبینہ مخالفین کے کہنے پر جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی بیانیہ کھڑنے اور اسے آن لائن عام کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ترجمان نے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سرینگر پولیس نے این آئی اے کورٹ سے اویس ریاض ڈار ولد ریاض احمد ڈار ساکن بونہ پورہ بٹہ مالو اور ایچ ایم ٹی، زینہ کوٹ سے ساحل احمد بٹ ولد نور محمد کی رہائش گاہوں کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کیے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ تلاشیوں کے دوران مجرمانہ مواد اور الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے ہیں۔ دیگر مشتبہ افراد کے گھروں پر مزید چھاپے مارنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بھی اس پرپگینڈے میں ملوث رہے ہیں۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے انکشاف کیا کہ ملزمان مبینہ طور پر من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی بیانیے کو سوشل میڈیا پر پھیلا رہے تھے تاکہ لوگوں کو غیر قانونی سرگرمیوں پر اکسایا جا سکے۔ "شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری سے کام کریں اور ایسے اشتعال انگیز مواد کو شیئر کرنے یا اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں جو غلط بیانیوں کو فروغ دیتا ہے اور نوجوانوں کو پرتشدد کاموں میں ملوث ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں رہ رہے روہنگیا پناہ گزین پولیس ویریفیکیشن سے خوف زدہ

اس سے قبل ریاستی انتظامیہ نے گزشتہ روز دو سرکاری ملازموں کو مبینہ قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنیاد پر یونکریوں سے برطرف کیا۔ اس بارے میں لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت پر عمعمی انتظامیہ کے محکمے نے باضابطہ اآرڈر جاری کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.