ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سڑک حادثہ میں دو بچوں سمیت آٹھ افراد کی موت - South Kashmir Road accident - SOUTH KASHMIR ROAD ACCIDENT

کشتواڑ سے آرہی ایک گاڑی جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں حادثہ کا شکار ہو گئی، جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد بھی شامل ہیں۔

ا
کوکرناگ میں دلدوز سڑک حادثہ (وائرل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 2:37 PM IST

Updated : Jul 27, 2024, 5:48 PM IST

سڑک حادثہ میں دو بچوں سمیت آٹھ افراد کی موت (ETV Bharat)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ہفتہ کی دوپہر ایک دلدوز سڑک حادثہ میں دو کمسن بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک نجی کار زیر رجسٹریشن نمبر JK03H9017صوبہ جمعں کے کشتواڑ ضلع سے وادی کشمیر کی طرف آ رہی تھی اور ضلع اننت ناگ کے ڈکسم، کوکرناگ علاقے میں حادثہ کا شکار ہو گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثہ میں کل آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین سمیت ایک ہی کنبے کے پانچ افراد بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی بچاؤ کارروائی / ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ جبکہ ہلاک ہوئے افراد کو سب ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی و قانونی لوازمات کے بعد ان کی شناخت بھی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد فوت ہوئے سبھی افراد کی جسد خاکی کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لیے ان کے قانونی ورثاء کے سپرد کر دی جائے گی۔

ادھر، جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، فوت ہوئے افراد کے رشتہ داروں کو مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ میں سڑک حادثہ، سیاح کی موت

Last Updated : Jul 27, 2024, 5:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.