ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارودی سرنگ دھماکہ میں فوجی اہلکار سمیت دو پورٹر زخمی - Soldier 2 Porters Injured

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 8:49 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک بارودی سرنگ دھماکے میں شدید زخمی ہوئے ایک فوجی اور دو پورٹرز ضلع اسپتال پونچھ میں زیر علاج ہیں۔

ا
پونچھ میں دھماکہ، فوجی اہلکار، دو پورٹرز زخمی (Representational Image)

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے ساوجیاں، منڈی علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ کے نتیجہ میں فوجی اہلکار سمیت دو پورٹر (مزدور) زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز سرحدی علاقہ ساوجیاں میں فوج کی ٹیکری پوسٹ کے قریب ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس دوران یہ تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے فوراً بعد فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمیوں کو ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا گیا جہاں زخمی فوجی اہلکار اور دونوں پورٹرز زیر علاج ہیں۔ ابتدائی طور پر بارودی سرنگ دھماکہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا سکا تاہم اس معاملے کی نسبت سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت حوالدار اندرجیت سنگھ، پورٹر شکیل حسین و نیرج چوہدری کے طور پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سرحدی علاقوں خاص کر لائن آف کنٹرول کے نزدیک بارودی سرنگ پھٹنے کی وجہ سے گشت یا ڈیوٹی انجام دے رہے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت ہونے کے واقعات میں اب تک سینکڑوں فوجیوں، پورٹرز کی موت واقع ہو چکی ہے جبکہ بعض افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں ایل او سی پر آر پار گولہ باری یا قدرتی آفات کی وجہ سے جانی نقصان کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ انکاؤنٹر میں افسر اور ایک عسکریت ہلاک، شدید فائرنگ کے درمیان سرچ آپریشن جاری - DODA ENCOUNTER

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.